i پاکستان

شجاع آباد،دھند کے باعث گاڑیوں میں تصادم، دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 3 زخمیتازترین

December 02, 2023

بنگالہ موڑ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ افسوس ناک حادثہ دھند کے باعث پیش آیا جہاں بنگالہ موڑ کے قریب کیری ڈبہ ، ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرالر آپس میں ٹکرا گئے، حادثے میں دو خواتین سمیت 4 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں اور جاں بحق ہونے والے افراد کوسول ہسپتال منتقل کر دیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی