i پاکستان

شکارپور، محرم کے جلوس میں علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، 8 عزادار جاں بحق، 5 زخمیتازترین

June 22, 2026

صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور کے گائوں بڈو میں محرم الحرام کے جلوس کے دوران علم بجلی کے تاروں سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں 8 عزادار جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے فورا بعد مقامی افراد اور امدادی ٹیموں نے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد بہتر علاج کیلئے سکھر اور لاڑکانہ کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی سمیت دیگر انتظامی اور پولیس حکام جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ سابق وفاقی وزیر بھی موقع پر پہنچے اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا۔انتظامیہ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ علاقے میں صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ حادثے کے بعد گاں بڈو میں فضا سوگوار ہوگئی اور اہلِ علاقہ غم و اندوہ میں ڈوب گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی