i پاکستان

شکارپور میں ڈاکوں نے افسر سمیت 4 اہلکاروں کو اغوا کرلیاتازترین

October 11, 2023

سندھ کے سرحدی ضلع شکارپور میں کچے کے ڈاکوں نے ایس ایچ او اور3 اہلکاروں سمیت 5 افراد کو اغوا کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شکارپور میں خانپور کے کچے کے علاقے تھانہ کوٹ شاہو پر ڈاکوں نے حملہ کرکے تھانے کے عملے کو اغوا کرکے کچے کے علاقے میں لے گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوں نے تھانہ کوٹ شاہو پر حملہ کرکے عملے کو اغوا کیا، اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ او محبوب بروہی اور اسکا بیٹا محمد علی، منشی نسیم گوپانگ اور دو اہلکار ایاز اور جان محمد بھکرانی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق مغویوں کی بازیابی کیلیے پولیس کی بھاری نفری کچے کی طرف روانہ کردی گئی۔ واضح رہے کہ ڈاکوں نے تین روز پہلے بھی رستم کچے کی چوکی سے ایک اہلکار کو اغوا کیا گیا تھا جسکو پولیس اور رینجرز کی مدد سے چھڑا لیا گیا تھا۔ چند دن قبل نگراں وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ بھی علاقے کا دورہ کرچکے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی