i پاکستان

شکارپور، تیز رفتار مسافر کوچ کی رکشہ کو ٹکر، 4 خواتین جاں بحقتازترین

January 23, 2024

تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے رکشہ میں سوار 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق شکارپور میں لاڑکانہ روڈ پر مدیجی کے علاقے اچھی مسجد کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، مسافر کوچ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رتوڈیرو سے سکھر جانے والے رکشہ سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے نتیجے میں 4 خواتین موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت مسمات فریدہ، مسمات حاجرہ، مسمات نجمہ اور زینب کے نام سے ہوئی ہے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق رتوڈیرو سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی