i پاکستان

شمالی وزیرستان، بارودی سرنگ کے دھماکے سے 3 بچے جاں بحقتازترین

January 04, 2024

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے کھجوری میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ تینوں بچے علاقے میں بکریاں چرا رہے تھے جو دھماکے کی زد میں آگئے۔ پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہے جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی