i پاکستان

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے آگاہی انسداد منشیات مہمتازترین

February 03, 2024

پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان میں منشیات سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی۔ مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے متعلق شعور دلانا اور اس کے تاحیات نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل اور بویا میں منشیات سے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی، مہم کا مقصد نوجوانوں کو منشیات کے متعلق شعور دلانا اور اس کے تاحیات نقصانات سے آگاہ کرنا تھا۔ آگاہی مہم میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور مقامی افراد کے علاوہ ملک و مشران اور طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مہم کے دوران سکول کے طالب علموں کو بھی نشے سے بچا کی تدابیر سے آگاہ کیا گیا۔ طلبا نے نشہ ایک لعنت کے عنوان پر پرجوش اورعلمی دلائل سے بھرپورتقاریر کیں۔ شمالی وزیرستان کے ڈاکٹروں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت مقامی افراد میں نشے کے نقصانات پر اظہار خیال کیا۔ نشے کے منفی اثرات کو اجاگر کرنے کے لیے ریلیاں نکالی گئی۔ اس موقع پر ملک و مشران اور مقامی افراد نے پاک فوج کے منشیات کے خلاف مثبت اقدام کی بھرپور پذیرائی کی، ایسی شعور اجاگر کرنے والی تحریکوں کے شمالی وزیرستان میں مثبت اور دیر پا اثرات مرتب ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی