i پاکستان

شمالی وزیرستان،دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہیدتازترین

March 31, 2023

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی ارشاد اللہ نے جام شہادت نوش کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق 29سالہ شہید سپاہی ارشاد اللہ کا تعلق ڈسٹرکٹ کرک سے ہے،آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنیکے لیے پرعزم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی