i پاکستان

شمالی وزیرستان،تحصیل میرعلی میں طلبا کا پاک فوج کیساتھ یادگار دنتازترین

February 28, 2024

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں طلبا نے پاک فوج کے ساتھ ایک یادگار دن گزارا۔نجی ٹی وی کے مطابق طلبا فوجی ساز و سامان دیکھ کرخوب محظوظ ہوئے اورپاک فوج میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا،طلبا کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر طلبا نے پاک فوج کا بھرپور شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی پاک فوج کے ساتھ یادگار دن گزارنے کی خواہش کا اظہار کیا۔اس دن کامقصد شمالی وزیرستان کے طلبا کو پاک فوج کی روزمرہ کی مصروفیات ،جدید ساز و سامان کے متعلق معلومات اورقیام امن کے لیے دی جانیوالی قربانیوں سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی