i پاکستان

شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس، عالمی تنازعات کو حل کرنے پر زورتازترین

September 21, 2023

شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان، ایران، روس، ازبکستان، کرغزستان اور قازقستان کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے ایس سی او ممالک کے تعلقات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور عالمی تنازعات حل کرنے کیلئے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار پر زور دیا۔ جلیل عباس جیلانی نے یو این کا کردار مضبوط بنانے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تنازعات کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت حل کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی