i پاکستان

شہر قائد میں مطلع صاف، تیز دھوپ کا راج، خنکی کی شدت میں کمیتازترین

March 11, 2024

شہر قائد کراچی میں مطلع مکمل صاف ہے اور شہر بھر میں تیز دھوپ کا راج ہے جس کے باعث خنکی کی شدت میں بھی کمی آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت بڑھ بھی سکتا ہے۔ موسم کا احوال بتانے والوں نے کہا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں شمال سمت سے 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی