پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کوجعلی کالز اور ایس ایم ایس کے حوالے سے خبردار کیا ہے ۔جاری بیانکے مطابق پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سکیمرز ذاتی معلومات چوری کرنے کیلئے خود کو پی ٹی اے، بینک یا کوریئر سروسز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں ، شہری جعلی کالز اور ایس ایم ایس سے ہوشیار رہیں۔الرٹ میں کہا گیا کہ کبھی بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر، او ٹی پی یا پاس ورڈ ہرگز کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں اور نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک نہ کریں۔پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی کہ کسی بھی فراڈ یا جعلی پیغام کی شکایت complaint.pta.gov.pk یا PTA CMS APP (گوگل پلے یا ایپل اسٹور) کے ذریعے رپورٹ کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی