i پاکستان

شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے، مریم نواز 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں، بیرسٹر سیف کا الزامتازترین

July 09, 2025

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے ، وزیر اعلی مریم نواز پنجاب کے عوام کے 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب کی سنگین مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے، آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں جاری لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ نے مریم نواز کی کرپشن پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے، وہ عوام کے 10 کھرب روپے ڈکار گئی ہیں، پنجاب میں ترقیاتی منصوبے صرف کمیشن کیلئے شروع کیے جاتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو 10 کھرب کا ٹیکہ لگا کر ترقی کے جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں، رقم کا اسکینڈل تو آڈٹ رپورٹ میں سامنے آیا باقی کرپشن اس کے علاوہ ہے، یہ تو صرف پہلے سال کی کہانی ہے آگے آگے دیکھئے ہوتا ہے کیا۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان پنجاب کے عوام کا پیسہ لندن منتقل کر رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی