i پاکستان

شہروں میں سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے،مریم نوازتازترین

June 03, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہروں میں سائیکلنگ کے کلچر کی اہمیت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔سائیکل کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجا ب کا کہنا تھا کہ سائیکل انسانی صحت اور تحفظ ماحولیات کیلئے بہترین سواری ہے، یورپ میں آج بھی سائیکل کو بطور سواری استعمال کیا جاتا ہے تو یہاں کیوں نہیں، سائیکل کو اپنا کر صحت اور قدرتی ماحول کو بچایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سائیکل نہ صرف ایندھن کی بچت کرتی ہے بلکہ آلودگی اور بیماری سے بچاتی ہے، سکول اور کالجز کے طلبہ کو سائیکلنگ کی ترغیب دی جائے، طلبہ کو سائیکل کے استعمال کے فوائد سے آگاہ کیا جانا چاہئے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ صحت مند طرز زندگی کیلئے سائیکل کے استعمال کو ترجیح دی جانی چاہیے، یو این او بھی 2018 سے سائیکل کو سستی اور ماحول دوست سواری قرار دے کر اس کی اہمیت کا اقرار کر چکی ہے، صحت مند اور محفوظ ماحول کیلئے سائیکلنگ کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی