i پاکستان

سی این ایف بہاولپور کی کارروائیاں‘کروڑوں روپے مالیت کی 475 کلو گرام منشیات برآمد‘خاتون سمیت دو ملزمان گرفتارتازترین

May 30, 2026

پنجاب سی این ایف حکام کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر 28 اور 29 مئی کی شب لال سوہانرا نیشنل پارک بہاولپور کے قریب اور شاکر موڑ وہاڑی میں کی گئی کارروائیوں کے دوران برآمد شدہ منشیات کی مالیت تقریبا 78 ملین روپے ہے، کارروائی کے دوران ایک خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔سی این ایف حکام کے مطابق پہلی کارروائی میں ایک کار سے 32 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جبکہ ملزم عبدالجبار کو گرفتار کیا گیا، ملزم کی نشاندہی پر شاکر موڑ وہاڑی میں فالو اپ آپریشن کیا گیا، جہاں بھاری مقدار میں مزید منشیات برآمد ہوئی۔ برآمد شدہ منشیات میں 382 کلوگرام چرس، 92 کلوگرام افیون اور ایک کلوگرام آئس شامل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی