سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،حاجی صابر،سردارنسیم ممتاز،اظہارعباسی،اظہر تنولی،ملک عاصم،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری واجد گجر،چوہدری ابرار،ملک اکمل شہزادو دیگر عہدیداران نے اسلام آباد چیمبر کے حالیہ انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں چوہدری محمد یٰسین و دیگر نے نومنتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کاروباری برادری کی نمائندگی کرنے والا ایک اہم ادارہ ہے اورکاروباری برادری ملکی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،انھوں نے نومنتخب قیادت کو مبارکباددیتے ہوئے امیدظاہر کی کہ وہ اپنی صلاحیتوں اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے اسلام آباد کی کاروباری برادری کی توقعات پر پورا اتریں گے اور شہرکی ترقی اور تاجروں کی بہتری اور ملکی معیشت کے استحکام کے لیے اپنا بھرپور کرداراداکریں گے اس ضمن میں سی ڈی اے مزدور یونین ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اپنی طرف سے تاجربرادری کو مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی