i پاکستان

سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر گوجرہ میں کارروائی، شاہ گینگ کے 2 اشتہاری ہلاکتازترین

June 27, 2025

پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ ((سی سی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شاہ گینگ کے 2 اشتہاری ہلاک ہوگئے۔تفصیل کے مطابق سی سی ڈی نے خفیہ اطلاع پر گوجرہ میں شاہ گینگ کیخلاف آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں شاہ گینگ کے مزید 2 اشتہاری ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہاریوں کی موجودگی پر خفیہ اطلاع پر سی سی ڈی نے چھاپہ مارا، ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا اس دوران 2 ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے، ہلاک ملزمان کی شناخت وقاص اور انعام الحق کے نام سے ہوئی ہے۔ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں اشتہاری قتل، بھتہ، راہزنی، ڈکیتی سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے، شاہ گینگ کے 4 سرغنہ پہلے ہی پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔ہلاک ملزمان میں گلفام شاہ، عمر شاہ، حسن شاہ اور بلال شاہ شامل ہیں، چاروں ہلاک ملزمان فیصل آباد کے علاقے میں دہشت کی علامت سمجھے جاتے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی