i پاکستان

سی ٹی ڈی کی رحیم یار خان میں کارروائی، انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان گرفتارتازترین

June 19, 2025

سی سی ڈی شیخوپورہ نے رحیم یار خان کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرکے قتل و اقدام قتل کی واردات میں مطلوب انتہائی خطرناک 3 اشتہاری ملزمان گرفتار کرلئے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق ملزمان نے گزشتہ سال تھانہ اے ڈویژن شیخوپورہ کی حدود میں میں ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور واردات کے فورا بعد روپوش ہوگئے تھے۔اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے انجمن تاجران شیخوپورہ نے متعدد بار احتجاج بھی کیا تھا۔ملزمان کی گرفتاری پنجاب پولیس کے لیے بڑا چیلنج بنی ہوئی تھی تاہم سی سی ڈی نے ہیومن انٹیلی جنس اور پروفیشنل اسکلز کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔تاجر برادری نے ملزمان کی گرفتاری پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور سی سی ڈی کا شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی سر کوبی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی