i پاکستان

سی ٹی ڈی ساہیوال کی کارروائی، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتارتازترین

January 16, 2024

سی ٹی ڈی نے ساہیوال میں بونگہ حیات روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کر کے بارودی مواد برآمد کر لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سے ایک جزوی تیار شدہ آئی ای ڈی، دو پرائما کارڈ اور ایک ڈیٹونیٹر برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گرد کا نام اسامہ فاروق ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے ہے جبکہ تحصیل جام پور کا رہائشی ہے۔ سی ٹی ڈی ساہیوال نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی