نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ جاری اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دئیے گئے۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی