i پاکستان

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر دوحہ جانے والے مسافر سے آئس برآمدتازترین

April 03, 2024

ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے دوحہ جانے والے مسافر سے پونے دو کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی ۔تفصیلات کے مطابق دوحہ جانے والی پروازکے مسافر بلال خان نے سات سو چوراسی گرام آئس ہیروئن مسافر اپنے ٹرالی بیگ کے آہنی راڈز میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنادی۔۔ ملزم کو برآمد منشیات سمیت مزید کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی