پاکستان ریلوے نے سیالکوٹ ایکسپریس ٹرین 12 سال بعد بحال کردی، ٹرین کی سیالکوٹ آمد پر بھرپور استقبال کیا گیا۔پاکستان ریلوے نے ایک اور بند ٹرین دوبارہ چلادی، سیالکوٹ ایکسپریس 12 سال بعد بحال کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق ٹرین سیالکوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور مسافروں پر پھول کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔اسٹیشن ماسٹر کے مطابق سیالکوٹ ایکسپریس لاہور سے سیالکوٹ اور وہاں سے وزیر آباد جبکہ وزیر آباد سے سیالکوٹ اور لاہور جائے گی۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ایکسپریس کی بحالی سے سیالکوٹ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی