i پاکستان

سیالکوٹ کے تعلیمی اداروں کے طلبا کا پاکستان آرمی کے ساتھ ایک دنتازترین

January 26, 2024

پاک فوج اور نوجوانوں کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت دینے کے حوالے سے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے سیالکوٹ کینٹ میں پاک فوج کے ساتھ ایک دن گزارا۔ تقریب میں سات تعلیمی اداروں کے 470 طلبا اور 31 فیکلٹی ممبران شریک تھے جنہوں نے یادگار شہدا پر قومی پرچم لہرایا۔یادگار شہدا پر تقریب میں شریک ہر تعلیمی ادارے کے سربراہ کی جانب پھولوں کی چادر چڑھائی گئی جبکہ طلبا نے پھول رکھے،اس موقع پر پاکستان آرمی کی جانب طلبا کیلئے بینڈ کا مظاہرہ بھی پیش کیا گیا۔ سیالکوٹ کینٹ کا دورہ کرنے والے طلبا نے پاکستان گیلری سمیت دیگر اہم شعبوں کا دورہ بھی کیا،طلبا نے اس موقع پرفائرنگ کا مظاہرہ بھی دیکھا۔ سیالکوٹ کینٹ میں لگائی گئی فوجی سازو و سامان کی نمائش کے مختلف سٹائلز کا بھی طلبا نے دورہ کیا،تقریب کے آخرمیں دورے کرنے والے طلبا میں سوئینرز بھی تقسیم کئے گئے۔ آخر میں طلبا نے اپنے اس دورے کے حوالے سیاظہارخیال کرتے ہوئے اسے یادگار اور معلوماتی قراردیا، ان کا کہنا تھا کہ ;یہاں آنا میرے لئے بہت اچھا تجربہ رہا، میں پاکستان آرمی کو اتنی شاندارتقریب منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پاکستان آرمی کیان شہدا کو سلام پیش کرتیہیں جنہوں نیہمارے لئے اپنی جان کی قربانی پیش کی،میں پاکستان آرمی کی اس لحاظ سیتعریف کروں گی کہ وہ ہر وقت ہمارے ساتھ ہوتی ہے،راتوں کو جاگ کرہماری حفاظت کرتی ہے نوجوانوں کو چاہئیکہ وہ پاکستان آرمی میں شمولیت اختیار کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی