i پاکستان

سیالکوٹ،زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گرنے سے 2 نو عمر لڑکے جاں بحقتازترین

October 25, 2023

ایمن آباد روڈ دھرم کوٹ گاں میں زیر تعمیر بلڈنگ کی چھت گری جس کے نیچے دب کر دو نو عمر لڑکے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکوں کی لاشوں کو نکال کر لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 18 سالہ عبداللہ اور 16 سالہ حسنین شامل ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں 6 وہیکلز نے حصہ لیا، زیر تعمیر بلڈنگ کی بالائی منزل کا لینٹر گرا جس کے باعث گرانڈ فلور کا بھی لینٹر گر گیا، بلڈنگ ابھی زیر تعمیر تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی