i پاکستان

سید طحہ کے الیکٹرک کے نئے سی ای او تعیناتتازترین

March 24, 2026

سید طحہ کو کے الیکٹرک کا نیا سی ای او تعینات کر دیا گیا۔ترجمان کے الیکٹرک کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سید طحہ پی ایس او میں بطور ایم ڈی اور سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے مزید بتایا کہ سید طحہ کیالیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل مونس علوی بطور سی ای او کے الیکٹرک خدمات انجام دے رہے تھے تاہم خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزام کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی