i پاکستان

سیکیورٹی خدشات اور امن مذاکرات ، سپریم کورٹ میں اسٹاف حاضری معمول سے کم رہیتازترین

April 21, 2026

سیکیورٹی خدشات اور امن مذاکرات کے تناظر میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسٹاف کی حاضری معمول سے کم رہی، ذرائع کے مطابق صرف ججز ہی عدالت پہنچ سکے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں بینچ نے محدود پیمانے پر سماعت کرتے ہوئے کچھ مقدمات سنے جبکہ متعدد کیسز ملتوی کر دئیے گئے۔چیف جسٹس کی عدالت میں زیر سماعت مقدمات میں وکلا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر معمول کی عدالتی سرگرمیاں متاثر رہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ ججز پشاور اور کچھ لاہور روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی