i پاکستان

سیکرٹری بلدیات پر سندھ ہائیکورٹ میں پیش نہ ہونے پر 10 ہزار جرمانہتازترین

September 19, 2023

سندھ ہائی کورٹ نے سیکرٹری بلدیات کو پیش نہ ہونے پر 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس عرفان سعادت نے کہا ہے کہ سیکرٹری بلدیات اگر آئندہ پیش نہ ہوئے تو وارنٹ بھی جاری کریں گے۔ عدالت نے سوال کیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں بتائیں پرائسنگ کورٹس کے قیام پر کیا پیشرفت ہوئی ہے؟، بعدازاں سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی