i پاکستان

سیلاب سے بچائو ، دریائے راوی پر 46 کلومیٹر طویل حفاظتی بند تعمیر کا کام تیز کردیا گیاتازترین

June 16, 2026

راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے دریائے راوی پر 46 کلومیٹر طویل حفاظتی بند بنانے کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب میں ممکنہ سیلاب کی تباہ کاریوں کو روکنے اور جدید شہری ترقی کیکیلئے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا ) کا دریائے راوی پر 46 کلومیٹر طویل حفاظتی بند بنانے کا منصوبہ تیزی سے پیشرفت کی جانب گامزن ہے۔اس سلسلے میں سی ای او روڈا عمران امین نے راوی سٹی ایمبینکمنٹ ورکس اور مختلف پیکیجز کا تفصیلی دورہ کر کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔ترجمان روڈا نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات کے تحت منصوبے پر تیز رفتاری سے کام جاری ہے، جس کے تحت سائفن سے جھوک فارسٹ تک دریائے راوی کے دونوں اطراف حفاظتی بند تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت دریائے راوی کی ایک کلومیٹر چوڑائی کو محفوظ رکھا جائے گا، جس کی تکمیل سے مستقبل میں بڑے سے بڑا سیلابی ریلہ بھی کسی تباہی کے بغیر محفوظ انداز میں گزر سکے گا۔سی ای او عمران امین نے دورے کے دوران تمام ایمبینکمنٹ ورکس پر تعمیراتی سرگرمیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت جاری کیں۔اس وقت روڈا فیز ون، فیز تھری اور پارک ویو ایمبینکمنٹ پراجیکٹس پر کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے، اور اس حفاظتی بند کو آئندہ دو ماہ میں موٹروے ایم ٹو (M-2) اور لاہور سیالکوٹ موٹروے سے منسلک کر دیا جائے گا۔مزید برآں، روڈا چہارباغ کو رنگ روڈ اور ایکسپریس وے سے منسلک کرنے کے منصوبے پر بھی کام تیز کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ راوی سٹی اور چہارباغ منصوبے لاہور کی جدید شہری ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی