i پاکستان

سینٹ انتخابات، زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے (آج) جواب طلبتازترین

March 29, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے سینٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے (آج) ہفتہ کو جواب طلب کر لیا۔ جسٹس مزمل اختر شبیر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے زلفی بخاری کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے، سنگل بینچ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا، عدالت کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے نوٹسز جاری کرتے ہوئے فریقین سے (آج) ہفتہ کو جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی