i پاکستان

سینٹ قائمہ کمیٹی امور خارجہ کا ہنگامہ خیز اجلاس( آج )پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگاتازترین

October 23, 2023

اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر بمباری اور معصوم شہریوں کی شہادتوں کے معاملات کو زیر بحث لانے کے لئے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا ہنگامہ خیز اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا جس کی صدارت سینئر قانون دان فاروق ایچ نائیک کریں گے۔ اجلاس میں اسرائیل میں معصوم بچوں' خواتین اور عالمی جنگی قوانین کی خلاف ورزی کے حوالے سے اہم امور زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں غزہ اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر بھی بحث ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی