سینئر صحافی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) ورکرز کے صدر پرویز شوکت انتقال کر گئے۔ اہلخانہ نے پرویز شوکت کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز شوکت کا انتقال راولپنڈی میں ہو ۔ پرویز شوکت مرحوم جنگ اخبار سے وابستہ تھے اور مرحوم تقریبا 50 برس صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے پرویز شوکت کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرویز شوکت صحافیوں کی ایک مضبوط آواز تھے، صحافت اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرویز شوکت کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی