i پاکستان

سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا، فیصل کریم کنڈیتازترین

March 22, 2024

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا اندر پاوں پڑتے ہیں اور باہر آکر ڈائیلاگ مارتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی ضمنی انتخابات بھی ہونے ہیں مگر سینیٹ انتخابات کے بعد حکومت سازی کا عمل پورا ہوجائے گا، ابھی بجٹ آنا ہے، آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے مگر کوشش ہوگی کہ عوام کو ریلیف دیں۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد والے اپرلیمان کی بالادستی کے لیے بہت شور مچاتے ہیں، تمام مخسوص نشستوں میں حلف لے لیے گئے ہیں سوائے خیبرپختونخوا کے، ہم نے اسپیکر سے درخواست کی لیکن وہ سیشن نہیں بلارہے ہیں مگر وہ ٹائیگر فورس کا نمائندہ بننے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم نے پھر گورنر سے بھی درخواست کی انہوں نے آج اجلاس بلانے کا کہا مگر اسپیکر نے نہیں بلایا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں عدالت میں رجوع کر رہی ہیں اور الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کریں گے تاکہ اجلاس بلایا جائے، خیبرپختونخوا حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، آج وہ لوگ غیر قانونی حربے استعمال کر رہے ہیں حلف نا لے کر، لیکن جب ان کو تکلیف ہوتی تو ان کی تکلیف ہر صوبے میں سنائی دیتی ہیں۔ فیصل کنڈی نے کہا اسی وجہ سے آج بجٹ بھی پیش نہیں ہورہاکیونکہ یہ لوگ راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کو پھر حلف لینا پڑے گا، ہم درخواست کرتے ہیں کہ آپ حلف لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی علی امین جب باہر آتے ہیں تو ڈائیلاگ مارتے ہیں اور جب اندر ہوتے ہیں تو وزیر اعظم کے پاں پڑ جاتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ تصادم نا ہو، اندر منتیں کرتے ہیں باہر کہتے ہیں کہ میں وزیر اعظم کو نہیں مانتا، ہم چاہتے ہیں کہ صوبے اور فیڈریشن میں اچھے تعلقات ہوں۔ ملک میں بڑھتی دہشتگردی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے بار بار افغانستان کو پیغام دیا کہ آپ کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے اور اب ہم اسے اور نہیں برداشت کرسکتے، ہم پڑوسیوں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں مگر اس کا مطلب نہیں کہ آپ اپنی سرزمین ہمارے دشمنوں کے حوالے کرے، اب بہت ہوگیا، اب یہ چیزیں برداشت نہیں کرنی چاہیے، اب روزانہ ہم لاشیں نہیں اٹھا سکتے، اب بات بیانات سے آگے نکل گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی