i پاکستان

سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخلتازترین

March 29, 2024

2 اپریل کو ہونیوالے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں ، سینیٹ انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام جاری ہے۔ اسلام آباد اور کراچی کی پرینٹگ پریسز میں بیلٹ پپیرز کی چھپائی جاری ہے،سینیٹ انتخابات کے لیے دو کالمی بیلٹ پیپرز چھاپے جارہے ہیں۔ سینیٹ انتخابات کیلئے چار رنگوں کے بیلٹ پپیرز چھاپے جا رہے ہیں، سینیٹ کی جنرل نشستوں کے لیے سفید رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال ہوگاجبکہ ٹیکنو کریٹ کی نشست کیلئے سبز رنگ کا بیلٹ پیپر استعمال کیا جائے گا۔ اسی طرح خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے گلابی رنگ اور اقلیتی نشستوں کیلئے پیلیرنگ کا بیلٹ پپیرز استعمال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات 2 اپریل کو شیڈول ہیں جس کے لیے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ووٹنگ ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی