پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے غیر متوقع طور پر اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ۔پارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ اس حوالے سے رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کارکن پیر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔ انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی آج ( منگل کو)سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی جس کے بعد نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ حکمت عملی کسی بڑے سرپرائز اور اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس سے سینیٹ الیکشن میں دلچسپ مقابلے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی