سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے ایوان بالا اور قومی سیکرٹریٹ سے بل براہ راست صدر کو بھیجتے ہوے کاپی وزارت پارلیمانی امور کو بھی بھیجنے کی سفارش کرد ی ،چیئرمین سنیٹر تاج حیدر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل صدر کو بھجوانے کے عمل میں تاخیرسے متعلق معاملہ زیر بحث آیا نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا ہمارا آئین سب سے بڑا رہنما ہے انہوں نے پارلیمان کو سپریم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل کئی مرحلوں سے گزر کر حکومت کی ان پٹ کے بغیر منظور نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ اکثریت میں ہوتی ہے سمری متعلقہ وزارتیں لے کر بیٹھ جائیں سمری بھجوانے کا نظام بہتر بنانا ہوگا اجلاس میں سینٹر پروفیسر ساجد میر،سینٹر علی ظفر،سینٹر ولید اقبال،سینٹر سید وقار مہدی نے بھی اظہار خیال کیا اور کہا کہ ایوانوں کی منظوری ، ایوان صدر کی وصولی اور کاپی پارلیمانی امور کو بھجوانے سے عمل آگے بڑھنا شروع ہو جا ئے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی