i پاکستان

سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا گیاتازترین

March 01, 2024

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ سینیٹ کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات 14 مارچ کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن اعلامیے کے مطابق 6 خالی نشستوں پر انتخاب کیلیے کاغذات نامزدگی 2 اور3 مارچ کوحاصل کیے جاسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ سینیٹ ارکان کے دیگر ایوانوں کیرکن منتخب ہونے پر6 نشستیں خالی قراردی گئی تھیں۔ اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو، بلوچستان کی 3 خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی