i پاکستان

سینیٹر شیری رحمان کی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں لڑکی کے وحشیانہ قتل کی مذمتتازترین

March 30, 2024

رہنما پیپلزپارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 22 سالہ ماریہ کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہ عورت کے ساتھ گھنانے عمل اور اس کے غیر انسانی قتل کا سن کر دل رنجیدہ ہے، بھائی اور والد کے ہاتھوں ماریہ کا قتل بنیادی انسانی حقوق اور ہماری روایات کی خلاف ورزی ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو نے ہمارے معاشرے کا سر شرم سے جھکا دیا ہے، اسے عام واقعہ سمجھ کر اس کی خوفناک نوعیت کو نظرانداز نہ کیا جائے، غیر انسانی سلوک اور تشدد کی ایسی کارروائیوں کی مہذب معاشرے میں کوئی جگہ نہیں، اس قتل کی شفاف تحقیقات کر کے تمام ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ شیری رحمان نے مزید کہا کہ ہمارے دل ماریہ اور اس طرح کے ظلم کا شکار ہونے والی تمام متاثرہ خواتین کیلئے دکھتے ہیں، 22 سالہ نہتی اور بیگناہ ماریہ تو قتل ہوگئی لیکن اب اس کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی