i پاکستان

سیہون میں لعل شہباز قلندر کے عرس کی تقریبات کا آغازتازترین

February 29, 2024

سندھ کے شہر سیہون میں برصغیر کے 12ویں صدی کے صوفی بزرگ سید محمد عثمان مروندی المعروف لعل شہباز قلندر کے 772ویں عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک کی تقریبات کا افتتاح کیا جہاں انہوں نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا، سیکرٹری اوقاف سندھ منور مہیسر نے گورنر سندھ کا استقبال کیا۔کمشنر حیدرآباد خالد حیدر شا اور ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو بھی موجود تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے قلندر کے مزار پر دھمال بھی دیکھی۔چیئرمین میلہ کمیٹی علی ذوالفقار میمن نے گورنر سندھ کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ دیا،پاکستان بھر سے آئے ہوئے عقیدت مندوں نے سرخ اور سیاہ رنگ کے مخصوص لباس میں جشن کا آغاز کر دیا، مزار میں داخل ہونے والے عقیدت مندوں کی دروازے پر تلاشی لی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی