i پاکستان

ڈسکہ؛ دوران نماز مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ سے2 افرادجاں بحق ،1زخمیتازترین

October 11, 2023

ڈسکہ کے علاقے منڈیکی میں دوران نماز مسجدمیں نمازیوں پر فائرنگ سے دوافراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ ڈسکہ پولیس کا کہنا ہے کہ منڈیکی میں مسجدمیں مسلح افراد نے گھس کرنمازیوں پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نمازفجر کیدوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار3افرادنیفائرنگ کی، جاں بحق کی شناخت شاہداورہاشم کے نام سے ہوئی۔ ڈی پی اوسمیت ڈسکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔ملزمان کی گرفتار کیلئے ناکہ بندی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی