ڈسکہ میں تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ میں معمولی رنجش پر نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق 18 سالہ بلال ولد قاری الیاس کی گائو ں کے لڑکوں سے معمولی تلخ کلامی ہوئی،ملزمان حسنات وغیرہ نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا، تشویشناک حالت میں بلال کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے سپرد کردیا گیا، پولیس نے ملزموں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔پولیس حکام نے بتایا کہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی، ملزم سزا سے نہیں بچ سکیں گے، متاثرین کو انصاف دلایا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی