i پاکستان

سکھیکی، موٹروے پر مسافر بس الٹ گئی، خواتین سمیت 16افراد شدید زخمیتازترین

October 13, 2023

سکھیکی میں مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 16مسافر شدید زخمی ہو گئے ،ٹریفک حادثہ سکھیکی کے علاقے موٹروے ایم ٹو پر کوٹ سرور کے قریب پیش آیا جہاں مسافر بس بے قابو ہو کر الٹ گئی، زخمی ہونے والوں میں 5کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے،حادثے کا شکار ہونے والی مسافر بس لاہور سے اسلام آباد جا رہی تھی، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی