i پاکستان

سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد جہنم واصل،3زخمی،سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمدتازترین

August 17, 2026

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، سکیورٹی فورسزسے جھڑپ میں 2 دہشتگرد جہنم واصل اور 3 زخمی ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی بنانے کا سامان برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے مکمل اتمے اور بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم پر قائم ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی