سکھر اور روہڑی کے شہریوں کیلئے دریائے سندھ میں فیری سروس کا آغاز کردیا گیا، مسافر خوبصورت نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔ سکھر میں ضلع کونسل کی جانب سے فیری سروس کا آغاز کردیا گیا، کشتیوں کے ذریعے سکھر اور روہڑی شہر کو ملایا گیا ہے، اب شہری کشتیوں میں سوار ہو کر دریائے سندھ کے خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے۔ شہریوں کیلئے دریائے سندھ کے کنارے ہٹس بھی قائم کئے گئے ہیں۔ چیئرمین ضلع کونسل کا کہنا ہے کہ 6 جدی کشتیاں فیری سروس کیلئے لائی گئی ہیں، بچے اور بڑے کشتیوں میں سفر کرکے دریائے سندھ اور اطراف کے نظاروں سے لطف اندوز ہوں گے۔ شہریوں نے ضلع کونسل کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں پر تفریح کی سہولیات نہیں، یہ ضلعی حکومت کا اچھا اقدام ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی