i پاکستان

سکھر،تیز رفتار کوچ نے پولیس ناکے پر کھڑے ہیڈ کانسٹیبل کو کچل ڈالاتازترین

December 04, 2023

سکھر میں تیز رفتار کوچ نے پولیس ناکے پر کھڑے ہیڈ کانسٹیبل کو کچل کر جان سے مار ڈالا۔ حادثہ سکھر کے علاقے انڈس ہائی وے پر پیش آیا جہاں ناکے پر کھڑے کانسٹیبل کو تیز رفتار کوچ نے زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا، زیادہ چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار تھانہ تماچانی میں تعینات تھا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی