i پاکستان

سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے،خواجہ آصفتازترین

May 05, 2025

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں جعفرایکسپریس حملے کے ثبوت بھی پیش کریں گے ۔ایک انٹرو یو میں ، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اب بھی ہ موجود ہے لیکن رافیل طیارے اڑانے کیلئے دل گردہ بھی تو چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ تو چائے پی کر واپس چلے جاتے ہیں، پاک بھارت کشیدگی کا حل پہلگام واقعے کی آزادانہ تحقیقات میں ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی کی جنگ میں کسی سے بھی چار ہاتھ آگے ہے، جدید جنگوں میں ٹیکنالوجی سے ہی برتری ہے، امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی حفاظت کی ضمانت ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ امید کرتے ہیں ایٹمی ہتھیار کوئی بھی استعمال نہ کرے، بھارت جیسے ہمسائے کے خلاف اپنی حفاظت کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا سلامتی کونسل اجلاس میں بھارت کے خلاف جعفرایکسپریس حملے سمیت تمام دہشت گردی کے ثبوت پیش کریں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی