i پاکستان

سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی قرارداد ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا، پاکستانی مندوبتازترین

June 05, 2025

پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں اس وقت سنگین صورتحال ہے اور قرارداد کے ویٹو ہونے سے بہت خطرناک پیغام جائے گا۔پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے اور کتنا وقت چاہیے؟ زمین پر غزہ کا حال جہنم سے زیادہ برا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے، اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم اور نسل کشی کا مرتکب ہو رہا ہے۔پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے مزید کہا کہ خوراک کے لیے غزہ میں شہریوں کا قتل ہو رہا ہے، غزہ میں قتل عام بند ہونا چاہیے، شہریوں کو جینے کا حق ہے، پاکستان فلسطین کی سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی