i پاکستان

سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ،لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں تعلیمی ادارے بندتازترین

November 24, 2023

لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کر دیا گیا۔ سمارٹ لاک ڈاون کے تناظر میں لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میںجمعہ اور (آج) ہفتہ کو تعلیمی ادارے بندر ہیں گے، ان اضلاع میں لاہور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاالدین شامل ہیں، محکمہ سکول و ہائرایجوکیشن نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جمعہ اور (آج) ہفتہ کو مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی جبکہ اتوار کو کاروبار مکمل بند ہوگا، لاہور میں مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا جبکہ صرف سائیکلنگ کی اجازت ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی