i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ کا سود ی کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈائون کا حکم، محکمہ داخلہ کو 26ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایتتازترین

August 23, 2023

سندھ ہائیکورٹ نے صوبہ بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اور محکمہ داخلہ سندھ کو 26ستمبر تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو سندھ ہائیکورٹ میں سودی کاروبار کی روک تھام سے متعلق اہم سماعت ہوئی۔ عدالت عالیہ نے صوبہ بھر میں سود کے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف کریک ڈائون کا حکم دے دیا،سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ اور محکمہ داخلہ سندھ کو قانونی کارروائی کا حکم دیا اور آئی جی سندھ کو سودی کاروبار کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ سمیت 26ستمبر تک پیش ہونے کی ہدایت کردی،عدالت عالیہ نے 2 ماہ میں دی سندھ پروہیبشں آف انٹرسٹ آن پرائیویٹ لون ایکٹ کے رولز بنانے کا بھی حکم دے دیا،واضح رہے کہ سپریم کورٹ پہلے ہی ملک بھر میں سودی نظام کے خاتمے کا حکم دے چکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی