i پاکستان

سندھ ہائیکورٹ ،لاپتہ افراد کیس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سے پیشرفت رپورٹ طلبتازترین

January 30, 2024

سندھ ہائیکورٹ نے 9 سال سے لاپتہ شہری سمیت 10 سے زائد لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی درخواستوں پرڈی آئی جی انویسٹی گیشن سےآئندہ سماعت پرپیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائیکورٹ میں 9 سال سے لاپتہ شہری سمیت 10 سے زائد لاپتہ افراد کے اہل خانہ کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے لاپتہ شہریوں کی عدم بازیابی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ریاست اللہ 9 سال سے لاپتا ہے اب تک کوئی سراغ نہیں لگایا گیا،عدالت کا تفتیشی افسر سے استفسار اب تک کیا اقدامات ہوئے ہیں؟22 جے آئی ٹیز 15 صوبائی ٹاسک فورس اجلاس ہو چکے ہیں۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کے ریماکس دئیے کہ لاپتا شہری کو 9 سال ہو چکے ہیں اب تک اس کا سراغ نہیں لگا سکے،آپ لوگ پریشان نہیں ہوں ہم آپ کو انصاف دلوائیں گے۔ بعدازاں عدالت نے ریاست اللہ،سمیر خان آفریدی ،واجد سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق پیشرفت رپورٹ طلب کرکیجے آئی ٹیز اور پی ٹی ایف سیشنز کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے درخواستوں کی مزید سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی