i پاکستان

سندھ اسمبلی توڑنے سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اسپیکر سندھ اسمبلیتازترین

August 05, 2023

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی توڑنے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وزیراعلیٰ سندھ اور اپوزیشن لیڈر مشاورت سے فیصلہ کریں گے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی غیر قانوی اثاثوں کے ریفرنس میں احتساب عدالت میں پیش ہوئے، ریفرنس میں نامزد گلبہار لوہار سمیت 8 ملزمان غیر حاضر رہے، عدالت نے پیش نہ ہونیوالے ملزمان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔ احتساب عدالت نے ریفرنس میں نامزد 8 ملزمان کو آئندہ سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی مزید سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی