i پاکستان

سندھ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے بیس فیصد اضافے کی تجویزتازترین

June 10, 2026

صوبہ سندھ کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے بیس فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق ایک سے سولہ گریڈ کے ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں بیس فیصد اضافے کی تجویزہے جبکہ سترہ سے بائیس گریڈ کے ملازمین کی تنخواہ اورپنشن میں 15 فیصد اضافے کی تجویزہے۔ ایک سے اکیس گریڈ تک کے ملازمین کا اسکیل روائیز کرنے کی بھی تجویزہے،اس کے علاوہ ایک سے سولہ گریڈ کے ملازمین کا کنوینس الائونس دوگنا کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔ ایڈہاک ضم کرنے کی بھی تجویزہے تاہم حتمی منظوری سندھ کابینہ کے فیصلے سے مشروط ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی